کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما یوسف نقاش کی پارٹی ممبران کے ہمراہ شہید جنید احمد آخون کی فاتحہ خوانی میں شمولیت

منگل 11 اکتوبر 2016 16:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ محمد یوسف نقاش نے آج پارٹی ممبران کے ہمراہ شہید جنید احمد آخون کے چہارم کے سلسلے میں اُن کے مزار پر فاتحہ خوانی میں شمولیت کی ۔ ۲۱ سالہ جنید کو فورسز نے جمعہ کی شام کو پیلٹ کا نشانہ بنادیا اور وہ سورہ میڈیکل انسٹچوٹ میںسنیچر کی صبح ۴ بجے دم توڑ گیا۔

نقاش کے ہمراہ پارٹی کے نظیر احمد بٹ اور سجاد احمد لون تھے۔ اخبار کیلئے جاری بیان کے مطابق نقاش نے شہید جنید کے گھر پر منعقد کی گئی تعزیتی مجلس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمسن بچے کی بیہمانی موت سے یہ بات پھر سے ثابت ہوئی کہ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نئی دہلی کی ایک کٹھ پُتلی ہے جبکہ اصل میں یہاں قابض فورسز ہی حکومت چلا رہیں ہیںجوصرف اپنی مرضی کے مالک ہیں ٬ جسکے سینے میں چاہے گولیاں داگ سکتے ہیں اور جسے چاہے مار سکتے ہیں ٬ انہیں نہ کسی سے کوئی پوچھ تاچھ اور نہ ہی کسی کے سامنے جوابدہ ہونے کا خوف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ محبوبہ کو اس معصوم بچے کے قتل پر جوابدہ ہونا ہی پڑیں گا کیونکہ جنید کے پاس نہ کوئی بندوق تھی نہ ہی وہ کوئی دہشت گرد تھا اور اگر پی ۔ڈی۔پی شہید جنید کی موت کے بارے میں تحقیقات میں واقعی سنجیدہ ہے تو مجرم وردی پوشوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں۔ حریت رہنما نے غمزدہ لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے شہید جنید کی جنت نصیبی کیلئے دعا بھی کی۔انہوں نے اس عہد کو بھی دوہرایا کہ پوری قوم شہدا کے پاک خون کی امین ہیں اور ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کاربند ہے۔

متعلقہ عنوان :