قطبال گائوں میں ڈینگی پھیلنے کی اطلاعات پر انتظامیہ متحرک ہو گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:24

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) فتح جنگ کے گائوں قطبال میں ڈینگی پھیلنے کی اطلاعات پر انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ نیلم سلطانہ خٹک اورتحصیل میونسپل آفیسرخان بادشاہ ٬وائس چیئرمین یو سی قطبال ملک ارشد اعوان کے ہمراہ ڈینگی کے خلاف مہم کی نگرانی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سمیت محکمہ صحت کی ٹیمیں تحصیل فتح جنگ کے موضع قطبال پہنچ گئیں ٬ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم تیز کرتے ہوئے خصوصی پمفلٹ تقسیم کیے گئے٬ مقامی سطح پر ہیلتھ کمیٹیاں بھی تشکیل دیں گئیں اور پورے گاؤں میں فوگنگ سپرے کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ نیلم سلطانہ خٹک نے گھروں کی سرچنگ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے٬ انسداد ڈینگی مہم میں شامل ٹیمیں اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :