تھائی لینڈ:حکومت مخالف’ریڈ شرٹ‘ تحریک کے معروف ترین رہنما پرومپان پھر گرفتار

منگل 11 اکتوبر 2016 16:24

نوم پنھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)تھائی لینڈ میں حکومت مخالف’ریڈ شرٹ‘ تحریک کے معروف ترین رہنما جوتاپورن پرومپان کو صبح ایک مرتبہ پھر جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک کی ایک فوجداری عدالت کے مطابق انہوں نے ایک ٹیلی ویژنپروگرام میں فوجی حکمرانوں پر تنقید کی تھی اور اس طرح پرومپان نے اپنی ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔ ’ریڈ شرٹ‘ تحریک سابق وزیر اعظم ینگ لک شناواترا اور ان کے بھائی تھاکسن شناواترا کے حامیوں کی جانب سے شروع کی گئی تھی۔ فوج نے ان دونوں کی حکومتوں کا تختہ الٹ دیا تھا۔ 2010ئ میں ہونے والے حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں میں ملوث کے الزام کے تحت ان کے خلاف دہشت گردی کا ایک مقدمہ بھی قائم ہے۔۔