یونان کو ایک ارب یورو سے زائد کی رقم مہیا کر دی گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:22

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) یونان کو اس کے یورپی ساتھیوں کی جانب سے مزید 1.1 ارب یورو کی امداد مہیا کر دی گئی ہے۔ یورپی وزرائے مالیات کے مطابق یہ رقم پندرہ مختلف شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات کا جائزہ لینے کے بعد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

وزرائے مالیات کے اجلاس میں2.8 ارب یورو دینے کے معاملے پر بات ہوئی تھی تاہم بقیہ1.7 ارب یورو کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ مالی مشکلات کا شکار اور قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے اس ملک کے لیے تیسرے امدادی پیکج کی مالیت 86 ارب یورو ہے٬ جس کی شرائط بہت سخت ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :