بھارت میں نواز شریف کے پتلے جلانا ڈرامہ بازی ہی:وکلاء عوامی تحریک

بھارت میں پاکستانی وزیراعظم کے پتلے جلانے کیلئے نہیں ’’آرتی ‘‘اتارنے کیلئے بنائے جاتے ہیں بھارت اپنے ’’خیرخواہ‘‘ کے خلاف ایسی گستاخی نہیں کر سکتا٬اشتیاق چودھری ٬آصف سلہریا ایڈووکیٹ جو وزیراعظم کلبھوشن کی گرفتاری پر چپ رہے اس کے پتلے کیوں جلیں گی نعیم الدین چودھری٬ ناصرایڈووکیٹ

منگل 11 اکتوبر 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء رہنما اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ٬نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ ٬ آصف سلہریا ایڈووکیٹ اور ناصر ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور ملکی سلامتی کے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے بھارت میں میاں نواز شریف کے پتلے جلائے جانے کی تصاویر شائع کروائی جاتی ہیں۔

مودی اپنے یار اور خیرخواہ میاں نواز شریف کے پتلے جلانے کی گستاخی کسی کو کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ جو وزیراعظم انڈین جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری پر زبان نہ کھولے۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت کی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بے ضرر سی بیان بازی تک محدود رہے۔بھارت کے خیر خواہ پاکستانی سیاستدانوں کو اپنا حکومتی اتحادی بنائے۔

(جاری ہے)

بھارت کی تمام تر جارحانہ کارروائیوں پر خاموش رہے اس کے پتلے جلانے کیلئے نہیں بلکہ آرتی اتارنے کیلئے بنائے جاتے ہیں۔اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارت کے انجینئرز٬ ٹیکنیشن وزیراعظم کے خاندان کے بزنس کو پروموٹ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ جدہ کی سٹیل مل ہو یا پاکستان کی شوگر ملیں بھارتی انجینئرز شریف خاندان کو بہترین تکنیکی امداد اور معاونت مہیا کرتے ہیں۔بھارتی وزیراعظم میاں نواز شریف کے پوتوں پوتیوں کی شادیوں میں شرکت کرتے ہیں۔ پگڑیاں تبدیل کی جاتی ہیں۔ آموں اور ساڑھیوں کے تحائف کا تبادلہ ہوتا ہے۔ بھارتی شہری وزیراعظم نواز شریف کے پتلے نہیں جلا سکتے اور نہ ایسی تشہیر سے پاکستان کے عوام کو گمراہ کیا جا سکتا ہے۔