حکومت کی غیر سنجیدگی نے اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا : ڈاکٹر شاہد صد یق

قومی دولت لوٹنے والے بھی کسی دہشت گردسے کم نہیں انکو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا: سر براہ پی ٹی آئی میڈیا پنجا ب

منگل 11 اکتوبر 2016 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف میڈیا پنجاب کے سر براہ ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ عمران خان کے تیس اکتوبر کے احتجاج کے اعلان کے بعد کرپشن میں لتھڑے ہوئے حکمرانوں کے چہروں کے ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کی گیدڑ بھبھکیاں ہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی انہو ں نے مز ید کہا کہ عمران خان عاشورہ محرم کے بعد عوام کو متحرک کرنے کیلئے ملک بھر کے دورے کریں گے اور میرا دعویٰ ہے کہ یہ دورے اسلام آباد کے احتجاج سے قبل ہی حکمرانوں کے ایوانوں میں زلزلے لانے کے لئے کافی ہوں گے انہو ں نے مز ید کہا کہ عوام کے وسائل لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا۔

کرپٹ حکمران بیرون ملک پاکستان کے موقف جرات مندانہ انداز میں پیش نہیں کرسکتے ‘ تین سالوں میں حکمرانوں نے کسی ایک معاملہ پر بھی پاکستان کا موقف جرت مندانہ انداز میں پیش نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ہماری تحریک کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کے لئے ہے ٬ہماری اس مہم سے عوام میں شعور پیداہو اہے۔ عمران خان سچے اور کھرے سیاستدان ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ پورے ملک کے عوام ان سے محبت کرتے ہیں اور انہیں ملک میں تبدیلی لانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں(ن) لیگ والے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ بند وق اور گولی کی طاقت سے تحر یک انصاف کی آواز کو خاموش کرواسکتے ہیں تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ۔

تحریک انصاف چٹان سے زیادہ مضبوط ہے‘حکومت کی غیر سنجیدگی نے اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے ‘قومی دولت لوٹنے والے بھی کسی دہشت گردسے کم نہیں انکو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ‘ کر پشن میں ملوث سیاستدانوں کو تاحیات نااہل قرار دیاجائے تو یہ بھی سزا ایسے لوگوں کیلئے کم ہے انکو نشانہ عبر ت بنانا ہوگا ‘تحر یک احتساب ہر صورت کا میاب ہوگی

متعلقہ عنوان :