ملتان کی رہائشی چھے من وزنی خاتون موٹاپے کا علاج کرانے لاہور پہنچ گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) ملتان کی رہائشی چھے من وزنی خاتون موٹاپے کا علاج کرانے لاہور پہنچ گئی اٹھارہ سال سے بستر پر زندہ لاش بن کر زندگی کی سانسیں لینے والی لاچار خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر محنت مزدوری کرتا ہے٬ اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہے اس لیے وزیراعلیٰ علاج کروائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق چھے من وزنی غزالہ اس وقت سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں جو گذشتہ اٹھارہ سال سے بستر پر ہں۔

غزالہ کا کہنا ہے کہ بیس سال قبل وہ موٹاپے کا شکار ہوئی بیماری نے دو سال میں اسے اس قدر لاغر کر دیا کہ وہ بستر پر جا پڑی اور اٹھارہ سال سے زندہ لاش بنی ہوئی ہے۔ اٹھارہ سال سے بستر پر موجود غزالہ کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر محنت مزدوری کرتا ہے اور وہ علاج پر اٹھنے والے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہے۔ غزالہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ اس کا علاج کرائیں تاکہ وہ نارمل زندگی بسر کر سکے۔

متعلقہ عنوان :