کامرس نیوز*

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا پاکستان ہنٹنگ اینڈ سپورٹنگ آرمز ڈیولپمنٹ کمپنی کی خراب معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار

منگل 11 اکتوبر 2016 16:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان ہنٹنگ اینڈ سپورٹنگ آرمز ڈیولپمنٹ کمپنی کی بری معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2014-15میں پی ایچ ایس اے ڈی سی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ کمپنی نے 2014-15میں 50لاکھ 43ہزار کی آمدن سے بڑھ کر ایک کروڑ 36لاکھ روپے کے اخراجات کئے ہیں۔

کمپنی کی انتظامیہ کو اپنی کوتاہی کی وجوہات بیان کر نا ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کی ذرائع آمدن سرمایہ کاری اور بنک اکاؤنٹس میں منافع بتایا گیا ہے ۔ کمپنی نے 2013-14 میں 5کروڑ 94لاکھ روپے کے مقابلے میں 2014-15میں 7کروڑ روپے کی بنکوں میں سرمایہ کاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی کو جون 2015تک 10کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ان وجوہات کی بنا پر کمپنی کو چلانے والوں کی صلاحیت پر شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں جبکہ کمپنی کے سی ای او طاہر خٹک نے آڈیٹر جنرل کی جانب سے تیار کی گئی چارج شیٹ کی مسترد کیا ہے ۔

ہم ایک کمرشل ادارہ نہیں ہیں بلکہ ایک سیکٹر کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔پی ایچ ایس اے ڈی سی سیکٹر کو ترقی دینے میں مدد کرتا ہے۔ ہم کسی قسم کا آرمز اور اسسریز تیار نہیں کر رہے اور نہ ہی بیچ رہے ہیں۔پی ایچ ایس اے ڈی سی کو وزارت صنعت و پیدا وار کے ماتحت 2006میں پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے طور پر قائم کیا تھا جس کا مقصد مقامی او ر عالمی مارکیٹ میں ہنٹنگ اینڈ سپورٹنگ کی مصنوعا ت کو ترقی دینا تھا۔( شہزاد پراچہ)

متعلقہ عنوان :