کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات

منگل 11 اکتوبر 2016 16:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے ہائی الرٹ ہے جلوس گزرنے والے تمام روٹس کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ایف سی٬ پولیس٬ لیویز سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران تمام تر وسائل بروئے کار لا کر جلوس کو سیکورٹی فراہم کرینگے جلوس کی روٹ کی طرف کسی بھی قسم کی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور روٹ کی طرف جانیوالے تمام سڑکیں اور ملحقہ گلیاں مکمل طور پر بند رکھی جائیگی شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا گیا اور تمام دکانوں کو سیل کر دیا گیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے تمام علماء کرام اتحاد واتفاق کا مظاہر ہ کر کے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا ہے کہ جلوس سے قبل تمام دکانوں٬ رہائشی علاقوں کا سروے کر کے وہاں پر رہائش پذیر لو گوں کے اعداد وشمار اکٹھے کر لئے گئے ہزارہ ٹائون سے علمدار روڈ آنے والے جلوسوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :