والڈ سٹی دروازوں کی 2روزہ نمائش 13اکتوبر کو ہو گی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)دستک کے زیراہتمام ماہر آرٹ ہسٹرین آمنہ عارف کی بنائی ہوئی نایاب اور قدیم نقش ونگار والے والڈ سٹی دروازوں کی 2روزہ نمائش 13اور 14اکتوبر کو ہو گی ۔ افتتاحی تقریب 13اکتوبر(جمعرات) شام ساڑھے پانچ بجے الحمرا آرٹس کونسل سینٹر ٬68مال روڈ پر منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس چوہدری آصف پرویز ٬ڈاکٹر شوکت محمود ٬ڈاکٹر دلشاد ٬رائو جاوید ٬ڈاکٹر شہباز عارف ٬مرتضیٰ ملک ٬ پروفیسر ثمینہ شیخ٬ نعیم نیازی٬مقصود چغتائی ٬ دانیال اصغر ٬زوہیب صدیقی(گلاسگو) سکاٹ لینڈ ٬سنیئر فیکلٹی ممبران این سی اے٬ پنجاب یونیورسٹی اور طلبہ کی کثیر تعداد شرکت کریں گی۔