امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی ساری انسانیت کے لئے عظمت اور سربلندی کی ایک اعلیٰ مثال ہے٬گورنر سندھ

منگل 11 اکتوبر 2016 16:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی ساری انسانیت کے لئے عظمت اور سربلندی کی ایک اعلیٰ مثال ہے امام عالی مرتبت کربلا میں جس طرح بہادری اور بے خوفی سے طاغوتی طاقتوں کے سامنے صف آراء ہوئے اور اسلام اور احترام آدمیت کے اعلیٰ وارفع اصولوں کی پاسداری کے لئے نہ صرف اپنی بلکہ اپنے اہل و عیال کی قیمتی جانوں کی بھی پرواہ نہ کی٬ وہ رہتی دنیا تک با اصول انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے جو ہمیں معاشرے میں صبر اور استقامت کے ساتھ باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے اندر ایثار و قربانی کا جذ بہ بیدار کرنے کا درس دیتا ہے ۔ آج کا دن ہمیں اپنے طرز عمل اور رویوں پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ آئیے یوم عاشور کے موقع پر ہم یہ عہد کریں کہ ہم سیدنا امام حسینؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر قسم کے باطل نظریات کے خلاف متحد ہو کر اسلام کی سربلندی کے لئے ہر ممکن قربانی دیں گے اور شہداء کربلا کے طریقہ کو اپنا کر عملی طور پر پاکباز شہیدوں سے اپنا رشتہ استوار کریں گے کہ یہی طرز عمل ہماری دنیاوی زندگی کے ساتھ ساتھ آخرت میں سرخرو ہونے کا ذریعہ ہے۔ #

متعلقہ عنوان :