جماعت اسلامی ہی بلوچستان کی خیر خواہ اور مسائل کے حل کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے٬صوبائی ناظمہ

منگل 11 اکتوبر 2016 16:07

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی خواتین کی صوبائی ناظمہ ثمینہ سعید ٬یاسمین اچکزئی ٬روبینہ علی ٬آسمہ اسدقاضی نے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی کے صوبائی اجتماع ارکان میں خواتین ارکان کی بھر پور شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کی خیر خواہ اور مسائل کے حل کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے جماعت اسلامی نے بلوچستان کے مسائل کونہ صرف قومی سطح پر اجاگر کیا بلکہ حل کی راہ بھی دکھائی جب تک صالح دین دار دیانت دارحکمران نہیں آئیگی عوام کوووٹ کا بہتراستعمال نہیں کریں گے تبدیلی ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے عوام نان شبینہ کا محتاج جبکہ حکمران مالامال ہیں عوام کی مسائل روزبروزبڑھ رہے ہیں مگر حکمرانوں کو اس کی کوئی فکر نہیں جماعت اسلامی بلوچستان میں روزبروز فعال ہو رہی ہے عوام نے سب جماعتوں کو آزما لیا مگر نہ مسائل حل ہوئے اور نہ دیانت دار قیادت میسر آئی جماعت اسلامی کے پاس دیانت دارٹیم ہے انشاء اللہ جماعت ہی بلوچستان کے مسائل حل کریگی اور دیانت دارٹیم کے ذریعے صالح قیادت لاکر عوام کے مسائل حل کریگی خواتین آبادی کی نصف سے زیادہ ہے مگر حکومت خواتین ونوجوانوں اور طلبہ کے مسائل کی طر ف کوئی توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے نصف سے زیادہ آبادی احساس محرومی وپریشانی کے شکارہیں ۔

متعلقہ عنوان :