کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں٬مولانا عبدالواسع

منگل 11 اکتوبر 2016 16:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے شدید ہونے والے نوجوان طالبعلم سید عتیق اللہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہے اور آئے روز بے گناہ لوگوں کو جعلی مقابلہ میں مارا جاتا ہے وزیراعلیٰ سندھ سے پہلے بھی پشتونوں کے مسائل سے متعلق بات کی تھی لیکن جس طرح واقعات رونما ہورہے ہیں یہ ناقابل برداشت ہیں ماضی میں ایک نام نہاد تنظیم کی جانب سے پشتون نوجوانوں کو مارا جاتا تھا اب پولیس گردی بھی شروع ہوگئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں پشین کے شہید ہونے والے نوجوان طالبعلم سیدعتیق اللہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کراچی میں امن وامان کے دعوے کئے جارہے ہیں تو دوسری طرف بے گناہ اور نہتے طالبعلموں کو جعلی پولیس مقابلے میں شہید کرکے اپنی پرموشن سارے کارنامے انجام دیتے سندھ حکومت کو چاہئے کہ وہ واقعہ میںملوث عناصر کو فوری طورپر گرفتار کرے ۔

متعلقہ عنوان :