ضلعی چیئرمین زکوٰة و عشر کمیٹی کا مستحق طالبات کے لئے سکالر شپ چیک

منگل 11 اکتوبر 2016 16:06

خانپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم ہر غریب شہری کا بنیادی حق ہے ٬ حکومت پنجاب نے مستحق طالبات کووظائف دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے تحت 26 طالبات میں ایک لاکھ 62 ہزار روپے تقسیم ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خانپور میں پرنسپل ڈاکٹر شاہدہ الیاس کو مستحق طالبات کے لئے سکالر شپ چیک دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر شاہدہ الیاس نے کہا کہ اس سلسلے میں 15 اکتوبر کو خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمد رضا طالبات میں نقد رقوم تقسیم کریں گے۔