سنکیانگ٬ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیی10ہزار سے زائدچارجنگ اسٹیشنزقائم کیے جائیں گی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:06

سنکیانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) چین کے خوداختیار علاقے سنکیانگ ویغور میںالیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو مزید فروغ دیا جائیگا٬ بجلی سے جلنے والی گاڑیوں کے لیے دس ہزار سے زائدچارجنگ اسٹیشنزقائم کیے جائیں گے چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق سنکیانگ میں2016سے 2020 تک بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی چارجنگ تنصیبات کی منصوبہ بندی کا اجرا ہوا جس میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ بس ٬ لوڈڈ گاڑیوں٬ صفائی کی گاڑیوں٬ٹیکسیوں سمیت سات شعبوں میں بجلی کی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس دوران سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے مزید دس ہزار سے زیادہ چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر کی جائے گی تاکہ سنکیانگ میں ترقی کرنے والی بجلی گاڑیوں کی چارجنگ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ منصوبہ بندی کے مطابق ارمچی ٬ ترپان سمیت ترقی یافتہ شہروں٬اہم سیاحتی مقامات میں بجلی کی گاڑیوں کی ترقی کو مزید زور دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :