نو اور دس محرم الحرام کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر معطل کردی گئی‘ کل بحال ہوگی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:04

نو اور دس محرم الحرام کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) نو اور دس محرم الحرام کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر معطل کردی گئی جبکہ جمعرات کے روز سے میٹروسروس مکمل طور پر بحال کر دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر نو اور دس محرم الحرام کو میٹرو بس سروس جزوی اور مکمل طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا تاہم میٹرو بس اتھارٹی حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوپہر بارہ بجے کے بعد دس محرم الحرام تک میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر معطل کردیاہے میٹرو بس اتھارٹی کے مطابق جمعرات کو میٹرو بس کو مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا اور معمول کے مطابق سروس چلے گی۔