ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے بیوپاری کو لوٹ لیا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 11 اکتوبر 2016 15:23

کسووال چیچہ وطنی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اکتوبر۔2016ء ) دو ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے بیوپاری کو لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 41چودہ ایل کا رہائشی کپاس کا بیوپاری محمد افضل گزشتہ روز صبح 9بجے نواحی گاؤں 8چودہ ایل شمالی میں واقع کاٹن فیکٹری سے کپاس کی پیمنٹ لے کر نکلا اسی اثنا میں موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے کاٹن فیکٹری کے گیٹ کے قریب ہی اسے گھیر لیا اور گن پوائنٹ پر نقدی 27ہزار ورپے چھین کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :