تین جعلی چیک دینے پر مقدمات درج

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 11 اکتوبر 2016 15:21

پاکپتن(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اکتوبر۔2016ء ) تین جعلی چیک دینے پر مقدمات درج۔ ملزم شہزادنے تھانہ بازار عارفوالا کے غلام مرتضی سے ایک لاکھ روپے ادھار رقم حاصل کی اور بنک کا چیک دیا جس کو بنک نے متعلہ اوکانٹ میں رقم نہ ہونے پر مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزم حاجی تاج نے لکڑی منڈی عارفوالا کے محمد اسلم سے دس لاکھ روپے فصل خریدی 275000روپے نقد دئیے اور باقی رقم 725000روپے بنک کا چیک دیا جس کو بنک نے متعلہ اوکانٹ میں رقم نہ ہونے پر مسترد کر دیا۔

ملزم محمدنواز نے قبولہ کے محمد نواز سے دولاکھ روپے رقم ادھار حاصل کی اور بنک کا چیک دیا جس کو بنک نے متعلہ اوکانٹ میں رقم نہ ہونے پر مسترد کر دیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں

متعلقہ عنوان :