کربلا میں باطل ہمیشہ کیلئے شکست کھا گیا اور حق کی ہمیشہ کیلئے جیت ہوئی ٬رانا بابر حسین

منگل 11 اکتوبر 2016 15:23

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں درس دیتا ہے کہ حق و صداقت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کریں یہی وجہ ہے کہ کئی صدیاں گزرنے کے بعد بھی یہ واقعہ زندہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کربلا کے میدان میں ایک طرف باطل اور دوسری طرف حق و سچائی تھی اور پھر پوری دنیا نے دیکھاکہ فتح حق کی ہوئی ٬حق پر ڈٹے رہنے والے چند افراد نے باطل پر قائم ہزاروںافراد کو شکست دی ٬ کربلا میں باطل ہمیشہ کے لئے شکست کھا گیا اور حق کی ہمیشہ کے لئے جیت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :