رایاسرسوں اورکینولاکی فصل پھلیاں بننے اور پکنے کے مراحل میںداخل ہوچکی ہے٬زرعی ماہرین

منگل 11 اکتوبر 2016 15:20

سلانوالی۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)رایاسرسوںاورکینولاکی فصل پھلیاں بننے اورپکنے کے مراحل میںداخل کینولاگوبھی سرسوں کی وہ ملکی اورغیرملکی اقسام ہے جن میں مضر صحت اجزاء کی مقدار کافی کم ہوتی ہے ا س لیے ان سے حاصل شدہ تیل صحت کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے خان پوررایااورچکوال سرسوںزیادہ پیداواردینے والی اقسام ہے٬ زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ رایاسرسوں اورکینولاکی فصل پھلیاں بننے اورپکنے کے مراحل میںداخل ہوچکی ہے کاشت کارا س وقت ان کی بہتر دیکھ بھال سے فی ایکڑ پیداوارمیںاضافہ کویقینی بنائیں اپنی فصل کوتیسراپانی پھلیاں بننے پرلگائیں سست تیلا آر دارمکھی گوبھی کی تتلی دھبے داربگھ حملہ آوورہوکرفصل کونقصان پہنچاتے ہیں ان کیڑوں کے مربوط طریقہ انسدادمیں کھیت کوجڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں کسان دوست کیڑوں کی تعدادبڑھائیں حملہ شدہ فصلوں کے مڈھوںکوبرداشت کے بعد فوری تلف کریں ا س طرح دھبے داربگھ کے انڈے اوربچے تلف ہوجائیںگے حملہ زیادہ ہونے کی صورت میں محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کاسپرے کریں۔