گلاب کے پودے نومبر سے فروری کے دوران لگائے جاسکتے ہیں ٬زرعی ماہرین

منگل 11 اکتوبر 2016 15:20

سلانوالی۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ گلاب کاپھول اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کوئین آف فلاورزکہلاتاہے اور دنیابھرمیں گلاب کی 20ہزار سے زائداقسام ہیں٬ گلاب کے پودے نومبر سے فروری کے مہینے تک لگائے جاسکتے ہیں جہاں گلاب لگاناہووہاں کی ز مین بھربھری زرخیزاوراچھے نکاس والی ہوزمین کا تعامل PH 6سے 6.

(جاری ہے)

5ہونی چاہیے سخت زمین پرگلاب کامیاب نہیں ہوتا گلاب کیلئے زمین کی تیاری موسم گرمامیں کریں تاکہ دھوپ خوب لگے اورموسم برسات میں بارش کے بعدزمین اچھی طرح تیارہو جائے زمین اڑھائی فٹ گہرائی تک کھودکراسے تیارکریںپودے لگانے کیلئی2*2*2کے فٹ سائز کے کھڑے کھودیں اوپر والی ایک فٹ مٹھی الگ کریں اورنیچے والی ایک فٹ مٹھی دوسری طرف رکھ لیں پودے لگانے سے ایک ہفتہ پہلے گڑھیں گھودیں گڑھوں کوکھلا چھوڑدٌیں تاکہ روشنی اورہواسے زمین کوفائدہ پہنچے اس کے بعد گڑھابھرنے کیلئے اوپر والی ایک فٹ مٹھی 50فیصدگوبرکی کھاد20فیصدپتوں کی کھاد20فیصد10فیصدبھل کاآمیزہ تیارکریںاوا س کوپودے لگانے کیلئے گڑھوں میں استعمال کریں کھودے گئے گڑھوں میںتیارشدہ مٹھی کاآمیزہ ڈالی پودے کوگڑھے میںسیدھا کھڑاکریں اورمٹھی ڈالتے جائیں دپودے کے تنے کے ساتھ کی مٹھی تھوڑی انچی رکھیں پودے کے اردگردمٹھی کواچھی طرح دبادیں ہائیبرڈٹی گلاب کیلئے پودے سے پودے کا فاصلہ3فٹ ہوناچاہیے جبکہ قطارسے قطار کافاصلہ بھی اتنی ہی رکھیں تاکہ پودوں کی گوڈی اوردوسر ے کام آسانی سے ہوسکیں ۔