چنے کی فصل پرلشکری سنڈی‘ ٹاڈ کی سنڈی اورسست تیلے کاحملہ روکنے کیلئے کھیتوں کے گرد کھائیاں کھودیں٬ زرعی ماہرین

منگل 11 اکتوبر 2016 15:20

سلانوالی۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ بارشوں کے دوران اوربعد میں چنے کی فصل پر لشکری سنڈی ٹاڈ کی سنڈی اور سست تیلہ کا حملہ بڑھ جاتا ہے لشکری سنڈی پودوں کو ٹنڈمنڈکردیتی ہے اورایک کھیت سے دوسرے کی طرف یلغا ر کرتی ہے اس کاحملہ شروع میںٹکڑیوںمیںہوتا ہے اور سنڈیاں ایک جگہ پر کافی مقدارمیںہوتی ہے اس وقت ان کا انسداد یاموثر اورکم خر چ ہوتا ہے ان کے حملہ کوروکنے کیلئے حملہ شدہ کھیتوںکے گردکھائیاںکھودیں اوران کھائیوںمیںزہرپاشی کریںیاپانی لگاکر مٹی کاتیل ڈال دیں تاکہ سنڈیاںدوسرے کھیتوںکی طرف منتقل نہ ہوں زمین میں چھپے ہو ئے کویوں تلف کریں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کویقینی بنائیںٹاڈکی سنڈیاںپھیلیوںمیںسوراخ کرکے اند رداخل ہوجاتی ہے اورادانوں کوکھاتی ہے ان کے طبعی انسداد کیلئے جڑی بوٹیوںتلف کریں چڑیاں ٹاڈاورلشکری سنڈیوںکوبڑے شوق سے کھاتی ہے اس لیے کھیتوںمیںان کے بیٹھنے کیلئے درختوں یاڈنڈوںسے رسیاں باندھ کر جگہ مہیاکریں اورروشنی کے پھندے لگائیںدیمک کاحملہ فصل کے اگنے پرکٹائی تک کسی بھی مرحلے پرہوسکتا ہے دیمک پودوںکی جڑی بوٹیوںپرحملہ کرتی ہے اورزمین میںسرنگیںبناتی ہے حملہ شدہ پودے سو کھ جاتے ہیں بروقت آپیاشی سے اس کے حملہ کوکم کیاجاسکتاہے اس کے علاو ہ کھیتوںمیںکچی گوبرکی کھاد کااستعمال نہ کریں سست تیلاپتوں کی نچلی سطح سے رس چوسنے کے ساتھ ساتھ اپنے جسم سے میٹھالیسدار ماد ہ خارج کرتا ہے جس سے پتوں پر کالی پھیپھوندی اگ آتی ہے اورضیائی تالیف کاعمل متاثرہوتاہے جس سے پودے کمزورہوجاتے ہیں اس کے علاو ہ یہ کیڑا وائرسی بیماریاںپھیلانے کا باعث بھی بنتاہے اس کیڑے کی بروقت تدار ک کیلئے مفید کیڑوں کچھوابھونڈی لیڈی برڈیٹل یاکرائی سوپرلاکی حوصلہ افزائی کریں اورجڑی بوٹیاںبر وقت تلف کریںمزیدبرآں کیڑوں کے کمیائی انسداد کیلئے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے عملہ سے مشور ہ کرکے ایسی زہروںکا انتخاب کریں جونقصان دہ کیڑوں کے خلاف موثر اورکسان دوست کیڑوںکے لیے کم نقصان دہ ہوں۔