کاشتکار مکئی کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے جڑی بوٹیوںکا بروقت تدارک کریں٬ زرعی ماہرین

منگل 11 اکتوبر 2016 15:20

سلانوالی۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مکئی کا شمارگندم اور چاول کے بعد سب سے اہم غذائی فصل میںہوتا ہے جبکہ مکئی انسانی خوراک کے علاوہ مویشیوں اور مرغیوں کی خوراک میں بھی استعمال ہوتی ہے لہذا کاشتکار مکئی کی فی ایکڑپیداوار میں اضافہ کیلئے جڑی بوٹیوں کا موثر تدارک کریں کیونکہ اگرجڑی بوٹیوںکی بروقت تلفی نہ کی جا ئے تو یہ فصل کے خوراک کی اجزاء ہواپانی اورروشنی زمین فصل کے ساتھ حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ کاشتی امورانجام دینے میں روکاوٹ کاباعث بنتی ہے٬ اس کے علاو ہ یہ فصل کے نقصان دہ کیڑوں کی پناہ گاہ بن جاتی ہے اوران کی موجودگی میںفصل کونقصان دہ کیڑوںسے محفوظ رکھنابہت مشکل ہوجاتاہے ان کی وجہ سے نہ صرف فصل کاپیداواری خرچہ بڑھ جاتا ہے بلکہ یہ جڑی بوٹیاںفصل کی کوالٹی کوبھی خراب کرتی ہیں٬ ماہرین نے مزیدکہاکہ مکئی کی فصل میںڈیلاکھبل مدھانہ جبکہ تکونے پتوںوالی جڑی بوٹیوںمیںاٹ سٹ لہلی کرنڈبھکڑہزارردانی کلفہ وغیرہ زیادہ تعدادمیںاگتی ہے جس سے فصل کی پیداوا ر متاثرہوسکتی ہے لہذاان کی بر وقت تلفی کیلئے فصل میںگوڈی کریں گوڈی کی وجہ سے جڑی بوٹیاںمٹی میں دب جاتی ہے اس طرح ان کی تلفی ممکن ہوجاتی ہے وٹوں کے بغیر کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوارلینے کیلئے ابتدائی مراحل میں دوتین گوڈیاں کریں دوسری یاتیسری گوڈی کے موقع پر کھیلیاں بنادیں اورپودوں کے ساتھ مٹی چڑھادیں تاکہ آندھی کی صورت میں فعل کرنے سے محفوظ رہے ٬گوڈی کے دورا ن پودوں کی جڑوں کومتاثرنہ ہونے دیں کھیلیوں پر کاشت کی گئی مکئی میںگوڈی نہ کریں اورجڑی بوٹیوںکے تدار ک کیلئے کمیائی طریقہ تدار ک میںجڑی بوٹیوںکے اگنے سے پہلے اوراگنے کے بعد استعما ل کیے جانے و الے موزوں ہربیسائیڈ ز کااستعمال کریں ہربیسائیڈ کاانتخاب مقدار کاتعین اوراستعمال محکمہ زراعت تو سیع وپیسٹ وارننگ کے مقامی فیلڈ عملہ کے مشورہ سے کریں۔