حضرت امام حسین ؓ نے ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیا٬ چوہدری شاہنواز رانجھا

منگل 11 اکتوبر 2016 14:31

سرگودھا۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)محرم الحرام ایثار و قربانی کا درس دیتاہے٬حضرت امام حسین ؓنے امتِ مسلمہ کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھاء نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے ظلم کے خلاف برسرِ پیکار ہوئے اور دینِ حق کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور آپؓ کی تعلیمات تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں جو قیامت تک یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آپؓ کی تعلیمات پر عمل کر کے پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتاہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام میں ہر سطح پر امن و برداشت اور روا داری کا درس دیا جائے اور ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپناانفرادی اور کلیدی کردار ادا کرے۔