حضرت امام حسین ؓ نے کربلا کے میدان میں کلمہ حق بلند کرنے کی لازوال مثال قائم کی٬ڈاکٹر مبشر احمد

منگل 11 اکتوبر 2016 14:31

سرگودھا۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مبشر احمد گجرنے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ کی عظیم قربانی ہمیں اس عزم کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے کہ حق کی خاطر باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے کربلا کے میدان میں کلمہ حق بلند کرنے کی لازوال مثال قائم کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی خاطرشہادت کو قبول کیا لیکن یزیدیت کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا اور دنیا کو یہ بتا دیا کہ حق کی خاطر جان دینے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فلسفہ شہادت حضرت امام حسین ؓ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کامیابی ہمیشہ اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت میں ہے اور اسلام کی خاطر جان دینے والے ہمیشہ کی زندگی پالیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :