سرگودھا بھر میں 9محرم الحرام کے حوالے سے ماتمی جلوس نکالے گئے

منگل 11 اکتوبر 2016 14:31

سرگودھا۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)9محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں ماتمی جلو س نکالے گئے ٬سرگودہا شہر کا مرکزی جلوس امام بارگاہ بلاک نمبر 19سرگودہا سے نمازِ ظہرین ادا کرنے کے بعد برآمد ہوا جو اپنے مقرر کردہ راستوں کچہری بازار ٬فیصل بازار اور سٹی روڈ سے گول چوک اور وہاں سے مختلف چھوٹے جلوسوں کے شامل ہونے کے بعد مرکزی جلوس کی صورت میں امام بارگاہ بلاک نمبر 7پر اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

جلوس میں شبیہ ِ ذوالجناح ٬ علمِ عباس برآمد ہوئے جہاں عزاداروں نے ماتم داری بھی کی۔جلوسکے شرکاء نے حضرت امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ خوانی بھی کی۔اسی طرح دوسرا ماتمی جلوس مقام ِ حیات سے برآمد ہوا جوکہ اپنے مقرر کردہ راستوں شیر پائو چوک٬ پرانی پٹھہ منڈی چوک ٬ چاندنی چوک سے ہوتا ہوا کوٹ فرید روڈ اقبال کالونی کی مرکزی امام بار گاہ پر جاکر اختتام پذیر ہوا جس میں عزاداروں نے ماتم داری کی جبکہ جلوس کی سیکورٹی کے لیے ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فول پروف انتظامات کئے تھے۔