جھنگ میں یوم عاشور پر 240 جلوس برآمد اور 200 کے قریب مجالس منعقد ہونگی

منگل 11 اکتوبر 2016 14:40

جھنگ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ضلع بھر میں بدھ کو یوم عاشور کے موقع پر 240 جلوس نکالے جائیں گے اور 200کے قریب مجالس منعقد ہونگی۔ جھنگ سٹی میں یوم عاشور کے موقع پر 36 جلوس برآمد ہونگے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے عصر تک دربار بابا شاہ کبیر میں اختتام پذیر ہونگے۔

(جاری ہے)

جھنگ صدر میں تعزیہ اور زوالجناح کا مرکزی جلوس علی الصبح مجلس عزا کے بعد امام بارگاہ گوہر شاہ سے برآمد ہو گا اور طویل راستہ طے کرتا ہوا عصر کے بعد بلاق شاہ جاکر اختتام پذیر ہوگا٬ جھنگ سٹی کا حساس ترین جلوس تعزیہ ٬علم٬اور ذوالجناح کے ساتھ جھنگ سٹی روڈ تانگہ اڈہ چوک ہاتھیوان چوک ٬دربار با با شاہ کبیر٬ناصر چوک٬مدینہ چوک ٬شیریں چوک ٬مسجد اہلحدیث ٬باب عمر گیٹ ٬ ممنا گیٹ ٬سبزی منڈی اور میلاد چوک سے ہوتا ہوا دوبارہ اپنے راستے پر دربار بابا شاہ کبیر پر اختتام پذیر ہوتا ہے جہاں عصر کے وقت ماتم داری٬زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :