ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز راولپنڈی کے حکم پر اہم شعبے بم ڈسپوزل سکوارڈ کو ختم کر دیا گیا

ریلوے اسٹیشن اور پارسل آفس کے سامنے قائم پولیس ناکے پر تعینات بم ڈسپوزل سکوارڈ کے عملہ کو واپس ڈیوٹیوں پر بھجوا دیا گیا کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کی صورت میں عوام کے جان و مال کا تحفظ سیکیورٹی رسک بن گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 14:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن کے حکم پر اہم شعبے بم ڈسپوزل سکوارڈ کو ختم کر دیا گیا‘ ریلوے اسٹیشن اور پارسل آفس کے سامنے قائم پولیس ناکے پر تعینات بم ڈسپوزل سکوارڈ کے عملہ کو واپس ان کی ڈیوٹیوں پر بھجوا دیا گیا‘ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کی صورت میں عوام کے جان و مال کا تحفظ سیکیورٹی رسک بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ تک جب ’’دبنگ‘‘ خان عصمت اللہ جونیجو ایس پی ریلوے کے فرائض انجام دے رہے تھے تو انہوں نے شعبہ ’’بم ڈسپوزل سکوارڈ‘‘ کی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے مزید فعال بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے اور ریلوے اسٹیشنز کے پلیٹ فارم نمبر 3 کے علاوہ دیگر پلیٹ فارم اور انٹرنس گیٹس پر خصوصی طور پر سکینرز کے علاوہ ڈیٹیکٹر والے بم ڈسپوزل سکوارڈ کے عملہ کو تعینات کیا تھا تاہم ان کے جانے کے بعد ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن نے اس مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے اہم شعبہ کو ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس پر مسافروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مسافروں نے ڈی ایس ریلوے راولپنڈی ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شعبہ کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :