عاشورہ محرم کے جلوسوں کے پیش نظر شہرکے 8 مقامات پر ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 14:13

فیصل آباد۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے بدھ کو 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے پیش نظرشہر کے 8 مقامات پر ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے جبکہ تمام ہیوی ٹریفک کو بھی بائی پاس سے گزارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نیزتمام طرح کی ٹریفک کو متبادل روٹس سے گزارنے کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے٬ چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے بتایاکہ کوتوالی روڈچناب چوک سے چنیوٹ بازار چوک٬ سرکلر روڈ چنیوٹ بازار چوک تا گمٹی چوک٬ریلوئے روڈ گمٹی چوک تا چارٹرڈ بینک چوک٬کارپوریشن روڈگمٹی چوک تا کارپوریشن موڑ٬امام بارگاہ روڈجھنگ بازارچوک تا کوٹھی طاہر شاہ چوک٬آٹھوں بازاروں بشمول چوک گھنٹہ گھر ٬عید گاہ چوک تا کوتوالی چوک اور ضلع کونسل چوک تا کچہری بازار چوک 10محرم الحرام کو مکمل طور پر ٹریفک کے داخلہ کیلئے ممنوع ہوں گے٬انہوںنے کہاکہ مذکورہ تما م پوائنٹس پر جانے والی ٹریفک کو ڈائیورشن لگا کر روکا جائیگا جبکہ مذکورہ پوائنٹس پر ٹریفک کے داخلہ کی پابندی اختتام رش تک رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ سٹی ٹریفک پولیس نے یوم عاشور کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل روڈز کا تعین بھی کیا ہے جس کے مطابق جھنگ روڈ کی طرف سے آنے والی ایل ٹی وی ٹریفک بابر سینما چوک سے گورونانک پورہ موڑ سے کوٹھی طاہر احمد شاہ براستہ نشاط چوک اور جناح کالونی گیٹ جیل روڈ کی طرف جائیگی اسی طرح جھنگ روڈ سے آنے والی ٹریفک بابر سینما چوک سے راجباہ روڈ سے جھنگ بازار چوک سے ریلوے اسٹیشن چوک ٬ امین پور ر وڈ /نڑوالا روڈ سے آنے والی ٹریفک نشاط چوک سے کوٹھی طاہر شاہ چوک سے گورونانک پورہ موڑ سے ڈیری فارم سے بابر سینما چوک سے جھنگ روڈ٬جیل روڈ سے آنے والی ٹریفک عید گاہ چوک سے جناح کالونی چوک سے نشاط سینما چوک سے کوٹھی طاہر شاہ چوک سے گورونانک پورہ موڑ سے ڈیری فارم موڑ سے بابر سینما چوک سے جھنگ روڈ٬ جھنگ روڈ سے آنے والی ٹریفک کو بوہڑ چوک سے جانب پل بکر منڈی ڈائیورٹ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :