Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیا ض بھٹی‘میاں علی ر شید‘ارمغان صا دق اوررانا عبد السمیع نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت کی کارگردگی صرف ٹی وی اشتہاروں تک محدو ہے

Malik Usman ملک عثمان منگل 11 اکتوبر 2016 13:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اکتوبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیا ض بھٹی‘میاں علی ر شید‘ارمغان صا دق اوررانا عبد السمیع نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت کی کارگردگی صرف ٹی وی اشتہاروں تک محدو ہے ،غریب عوام سے کیے گے وعدے حکمرانوں نے پورے نہیں کیے ،بجلی کابحران پہلے سے شدت اختیار کر چکا ہے پانا مہ زدہ حکمرانو ں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے وہ اپنا بور یا بستر لپیٹ لیں اکتو بر میں احتسا ب تحر یک فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے پانامہ چور کشمیر ایشو کے پیچھے چھپنے کی نا کام کو شش کررہے ہیں انہو ں نے کہا کہ پانامہ کے معا ملہ پر نواز شریف کو قوم بھا گنے نہیں دے گی نواز مو دی گٹھ جو ڑ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے پیپلز پار ٹی ن لیگ کا بار باز سا تھ دے کر ایک بار بھراس کی منافقا نہ سیا ست قو م کے سامنے عیاں ہو چکی ہے مو جو دہ حکمر انو ں نے کر پشن اور لو ٹ مار کے عا لمی ریکار ڈ قا ئم کر دیئے ہیں حکمرانو ں نے نام نہا د جمہو ر یت کی آڑ میں ملک و قو م کو تباہی کے دہا نے پر جا پہچایا ہے اور مختلف منصو بو ں کی آ ڑ میں اپنی تجوریا ں بھر نے میں لگے ہوئے ہیں انہو ں نے مز ید کہا کہ تحریک انصاف ایک بڑی اورسب سے زیادہ سٹریٹ پاور رکھنے والی جماعت ہے، حکمرانوں کو آئین و قانون کا پابند بنائیں گے اور انکو احتساب کیلئے مجبور کر دیں گے لو گو ں کی لاکھوں کی تعداد نے رائیونڈ جلسے میں شرکت کر کے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور اب بال حکمرانوں کے کورٹ میں ہے ،اگر نواز شریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش نہ کیا تو عمران خان کی کال پر عوام اسلام آباد جانے کیلئے تیار ہیں اور اسکے بعد دنیا کی کوئی طاقت انہیں کٹہرے میں آنے سے نہیں روک سکے گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات