جعلی رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

Malik Usman ملک عثمان منگل 11 اکتوبر 2016 13:33

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اکتوبر - 2016ء) جعلی رکن پنجاب اسمبلی گرفتار۔بتایا گیا ہے کہ دربار حضرت با با فرید کے وی آئی پی گیٹ پر ایک شخص نے خود کورکن پنجاب اسمبلی رانا منور پی پی 36- ظاہر کیا تو ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او نے اس کی تصدیق کی تو ملزم رانا امجد تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دفعہ 419,353,188 کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے۔