اقوام متحدہ یاسین ملک کی غیرقانونی حراست کانوٹس لے٬ وزیراعظم آزادکشمیر کا بان کی مون کو خط

یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے٬ خط کا متن

منگل 11 اکتوبر 2016 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر خان نے حریت پسند رہنما یاسین ملک کی غیرقانونی حراست پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطابق سردار فاروق حیدر خان نے بان کی مون کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے٬ بھارت نے یاسین ملک کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ یاسین ملک کی غیرقانونی حراست کانوٹس لے۔دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزادکشمیر میں کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز سماہنی٬بھمبر٬ نکیال اور عباس پور کا بذریعہ ہیلی کاپٹردورہ کیا اور کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری و فائرنگ سے متاثرہ لوگوں سے بھی ملاقات کی۔۔

متعلقہ عنوان :