ْعاشورہ محرم میں وضح کردہ فول پروف سیکیورٹی پلان پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے٬گورنر سندھ

پیر 10 اکتوبر 2016 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ٬ انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس اے ڈی خواجہ اورایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر سے عاشورہ محرم میں فول پروف سیکیورٹی کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل کی ۔ گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عاشورہ محرم میں فول پروف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اس ضمن میں اہم شاہراہوں ٬ مجالس کی محافل اور جلوسوں کے اطراف خفیہ نگہبان کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے ٬ سیکیورٹی اداروں کے متحرک و فعال کردار سے عاشورہ محرم میں امن و امان کا قیام ممکن ہے ٬گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ علما کرام کے تعاون سے صوبہ بھر میں وضح کردہ مو ئثر اور مر بوط سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد اور تمام سیکیورٹی اداروں با الخصوص انٹیلی جنس اداروںکے درمیان ہم آہنگی اور باہمی ربط کو یقینی بنایا جائے٬ تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے محفوظ رہا جاسکے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ حکام نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ عاشورہ محرم کے دوران فول پروف سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے اور خفیہ نگہبان کیمروں سے مجالس ٬ جلوسوں اور اطراف کے علاقوں کی خفیہ نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :