عزیز آباد میں جس انڈر گراونڈ ٹینک سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اس میں برآمد کئے گئے اسلحے سے زیادہ اسلحہ رکھنے کی گنجائش ہے٬ملزمان نے یہ اسلحہ ڈبو ں میں چھپا رکھا تھا,ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر

پیر 10 اکتوبر 2016 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے کہا ہے کہ عزیز آباد میں جس انڈر گراونڈ ٹینک سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اس میں برآمد کئیے گئے اسلحے سے زیادہ اسلحہ رکھنے کی گنجائش ہے٬ملزمان نے یہ اسلحہ ڈبو ں میں چھپا رکھا تھا٬پیر کو نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جس ٹینک سے اسلحہ نکلا ہے اس میں وینٹی لیشن کے لئے دو پائپ لگے تھے٬انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ہمیں اسلحے کو منتقل کرنے میں تین سے چار گھنٹے لگے ہیں٬انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کے اس ٹینک میں برآمد کیا گیا اسلحہ رکھنے کی گنجائش نہیں ہے٬بلکہ وہ اپنی بات پر قائم ہے جو اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اس سے کئی زیادہ اسلحہ ٹینک میں رکھا جاسکتا تھا٬اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل نے نجی چینل کے نمائندے کے ہمراہ ٹینک میں اتر کر اسلحے کے بارے میں مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد یہ بات سامنے آئے گی ملزمان نے یہ اسلحہ کتنے عرصے قبل چھپایا تھا۔

متعلقہ عنوان :