صوبے کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے٬لہذاہ حلقے کے حساب سے ترقیاتی ڈیٹاتیار کیا جا رہا ہے٬تاکہ ایک اسکیم کی ڈپلیکیشن سے بچا جا سکے اورکام بروقت مکمل ہو سکے٬وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

پیر 10 اکتوبر 2016 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے صوبے کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے٬لہذاہ حلقے کے حساب سے ترقیاتی ڈیٹاتیار کیا جا رہا ہے٬تاکہ ایک اسکیم کی ڈپلیکیشن سے بچا جا سکے اورکام بروقت مکمل ہو سکے٬وہ پیر کو وزیراعلیٰ ہائوس میں انفارمیشن ٹیکنالاجی سیل (آئی ٹی سی)کے افتتاح کے موقعے پر گفتگو کررہے تھے٬وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیا قائم کیا جانے والا آئی ٹی سی بطور ڈیٹا سیل کے کام کرے گا۔

جہاں پر ترقیاتی اسکیموں کا حلقے کے حساب سے ان پر کام شروع ہونے٬فنڈس کے اجراء٬تکمیل کی تاریخ٬ایگزیکیوٹنگ اتھارٹی اور پروجیکٹ ڈائریکٹرسے متعلق ریکارڈ رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس طرح کا ریکارڈ رکھنے سے اسکیموں کی ڈپلیکیشن سے بچنے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسکیموں کی ڈپلیکیشن باالخصوص اسکولوں کے حوالے سے ایک مسئلارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ محکمہ تعلیم میں 2000سے زائد اسکولوں کو ناقابل عمل ڈکلیئر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کیلئے بھی آسان ہوگاکہ وہ سسٹم کو فعال بنانے کیلئے اسکی ضروریات کا احاطہ کر سکے۔پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ سسٹم آپریشنل تھامگر ا سے فائنل ٹچ دینے کی ضرورت تھی۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کمپیوٹر کا دور ہے اور تمام معلومات آپ کے موبائیل فون٬آئی پیڈ یا لیپ ٹاپ پر ایک سنگل کلک کے فاصلے پر ہونی چاہیے اور یہی سب کچھ میں کر رہا ہوں٬ انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ٬ ترقیاتی پورٹ فولیو٬ فنڈس کا اجراء٬اسکا استعمال اور اگر دیگر مسائل سب کاوہ اپنے آئی پیڈ میں انکا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب میں چاہتا ہوںکہ اسے حلقے کی سطح پر مزید تقسیم کیا جائے٬تاکہ ایک چھوٹے سے یونٹ (حلقہ)کابھی ترقیاتی ڈیٹا دستیاب ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت کی جانب سے صوبے کے لوگوں کوان کے حلقے کی سطح پر جہاں وہ رہ رہے ہیںبہتر سے بہتر سہولیات مہیا ہو سکے گی۔پرنسپل سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ یہ اسکیم 1.6ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ہے اور اس کا علیحدہ سرور ہے اور متعلقہ ایم پی ایز اور افسران کی قابل رسائی میں ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پرنسپل سیکریٹری کو ہدایت کی وہ ان کے زیر صدارت منعقد ہر ایک اجلاس اور وقتاً فوقتاً ان کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات کا بھی ریکارڈ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :