ایمرجنگ مارکیٹس نے پاکستان کوانفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے جنوبی ایشیاء کا سب سے بہترین ملک قرار دیا

پاکستان انفراسٹرکچر کی ترقی کے حوالہ سے سب سے بہترین اور پُرکشش ملک ہی حکومت کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری ٬ لاہور کراچی ریلوے ٬ مائع قدرتی گیس ٬ پائپ لائن اور توانائی کے بڑے منصوبوں سمیت میگا پراجیکٹس کیلئے سب سے بہترین منصوبہ بندی پر پاکستان کو امتیازی حیثیت کا یہ ایوارڈ ملا ٬وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی عدم دستیابی کے باعث پاکستانی سفیر جلیل عباس نے یہ ایوارڈ وصول کیا

پیر 10 اکتوبر 2016 22:30

ایمرجنگ مارکیٹس نے پاکستان کوانفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے جنوبی ایشیاء ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ایمرجنگ مارکیٹس نے پاکستان کوانفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے جنوبی ایشیاء کا سب سے بہترین ملک قرار دیا ۔ایمرجنگ مارکیٹس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان انفراسٹرکچر کی ترقی کے حوالہ سے سب سے بہترین اور پُرکشش ملک ہے اور پاکستان کو انفراسٹرکچر کے حوالہ سے بہترین ملک ہونے کا(ایوارڈ)اعزازٹرانسپورٹ اور توانائی کے ترقیاتی منصوبوں میں کامیاب ترین سرمایہ کاری پر دیا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری ٬ لاہور کراچی ریلوے ٬ مائع قدرتی گیس ٬ پائپ لائن اور توانائی کے بڑے منصوبوں سمیت میگا پراجیکٹس کے لیے سب سے بہترین منصوبہ بندی پر پاکستان کو امتیازی حیثیت کا یہ ایوارڈ ملا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو واشنگٹن میں اس ایوارڈ کی وصولی کے لیے مدعو کیا گیا تھا تاہم ان کی عدم دستیابی کے باعث امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے ایک پُر وقار تقریب میں یہ ایوارڈ وصول کیا۔

واضح رہے کہ ایمرجنگ مارکیٹس عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا ایک تحقیقی اور اشاعتی انسٹیٹیوٹ ہے۔دریں اثناء اقتصادی ومعاشی عالمی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ٹرانسپورٹ ٬ توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ جس کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی میںیقینا بہت بہتری آئے گی۔