لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا٬ اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 10 اکتوبر 2016 22:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردی٬ ڈکیتی٬ چوری اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے تین عدد پسٹل٬ گولیاں اور ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو تھانہ پولیس نے 6 مقدمات میں روپوش ملزم صدام جلبانی کو بہادر واہ کے قریب ایک عدد ٹی ٹی پسٹل اور گولیوں سمیت٬ مطلوب دو ملزمان دلدار بھٹی اور شاہنواز بھٹی کو نادر شاہ پل کے قریب ایک عدد ٹی ٹی پسٹل اور گولیوں سمیت٬ رتوڈیرو کے قریب لاشاری بائی پاس پر چیکنگ کے دوران ملزم ارشاد چانڈیو کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت جبکہ تھانہ گیریلو کی پولیس نے واہوچا گاؤں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم وزیر جمالی کو ایک عدد پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے٬ گرفتار کئے گئے ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :