پاناما لیکس دنیا کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے‘ بلاول بھٹو

وزیرا عظم نوا شریف پاناما لیکس کی تحقیقات کروانے کی بجائے اس میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں‘چیئر مین پیپلزپارٹی کا ٹویٹ

پیر 10 اکتوبر 2016 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پانا ما لیکس کی تحقیقات کو روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں٬وہ یہ اقدام خود کو نچانے کے لئے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس دنیا کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے٬وزیرا عظم نوا شریف پاناما لیکس کی تحقیقات کروانے کی بجائے اس میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں٬وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی پاناما لیکس پر بات کرے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پانا ما لیکس کی تحقیقات کو روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں٬وہ یہ اقدام خود کو نچانے کے لئے کر رہے ہیں۔