اسلام آباد ٬ سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کا رروائی ٬ ٹرانسفارمر چوری میں ملوث بین الصوبائی گینگ کے تین ملزمان گرفتار

پیر 10 اکتوبر 2016 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کا رروائی٬ ٬ ٹرانسفارمر چوری کر نے والے ایک منظم اور بین الصوبائی گینگ کے تین ملزمان وارداتوں میں استعمال ہونے والے مزدا ٹرک سمیت گرفتار٬ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مسروقہ 100KVٹرانسفارمر(مالیتی3لاکھ50ہزار) برآمدکر لیا گیاہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز٬ٹیکسلاراولپنڈی٬ فیصل آباد٬ لاہور میں بھی مزید اسی طرح کی متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ مزید تفتیش جا ری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی انسپکٹر غلام قاسم نیازی٬ASIسید حیدر علی شاہ٬ASIسید عاصم علی زیدی٬ASIگل خان٬ ASIعرفان اللہ خٹک اور جوان عمردراز٬ عابد حسین٬ سمیع اللہ٬حامد شاہ اور امجد خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی٬ تشکیلی ٹیم نے بھرپور کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری کر نے والے ایک منظم اور بین الصوبائی گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

1)شہباز احمدولد بشیر احمد قوم راجپوت ساکن صدمہ تھانہ و تحصیل ظفر وال ضلع نارووال2)عدنان ثاقب ولد مشتاق احمد ساکن میگرہ مالی والا ودھو چک تحصیل شکر گڑھ ضلع نارووال3)محمد اشرف ولد کرم رسول قوم جٹ ساکن ڈھلو شرقی ڈاکخانہ جلال پور جٹاں ضلع گجرات کو وارداتوں میں استعمال ہونے والے مزدا ٹرک سمیت گرفتارکر لیا٬ ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مسروقہ 01عدد100KV ٹرانسفارمراور مذدا ٹرک برآمد کر لیاہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا1)مورخہ03-09-16کوارسلان ٹاؤن مین سٹریٹ سے رات کے وقت100KVکا ٹرانسفارمر چوری ہوا جس کی نسبت مقدمہ نمبر326مورخہ03-09-16بجرم381-Aiiت پ تھانہ کورال درج رجسٹر ہوا٬2مورخہ02-08-16کو شریف آباد اسلام آباد سے رات کے وقت 100KVکا ٹرانسفارمر چوری ہوا جس کی نسبت مقدمہ نمبر 286 مورخہ02-08-16بجرم381-Aiiت پ تھانہ کورال درج رجسٹر ہوا٬3مورخہ08-07-16کوترلائی اسلام آباد سے رات کے وقت 200KVکا ٹرانسفارمر چوری ہوا جس کی نسبت مقدمہ نمبر 277 مورخہ08-07-16بجرم381-Aiiت پ تھانہ کورال درج رجسٹر ہوا٬4)مورخہ14-07-16کوترلائی اسلام آباد سے رات کے وقت ٹرانسفارمر چوری ہوا جس کی نسبت مقدمہ نمبر 265 مورخہ 14-07-16بجرم381-Aiiت پ تھانہ کورال درج رجسٹر ہوا5)مورخہ03-04-16کوارسلان ٹاؤن جھنگ سیداں اسلام آباد سے رات کے وقت 100KVکا ٹرانسفارمر چوری ہوا جس کی نسبت مقدمہ نمبر 116مورخہ03-04-16بجرم379ت پ تھانہ کورال درج رجسٹر ہوا.6)مورخہ03-08-16کو موضع زبیر ٹاؤن نزد بلال مسجد سوہان سے رات کے وقت200KVکا ٹرانسفارمر چوری ہوا جسکی نسبت مقدمہ نمبر278مورخہ03-08-16بجرم381-Aiiت پ تھانہ کھنہ درج رجسٹر ہوا۔

7)مورخہ08-06-16کوبائیو سائنس بلاک کامسیٹ یونیورسٹی اسلام آباد سے رات کے وقت 200KVکا ٹرانسفارمر چوری ہوا جس کی نسبت مقدمہ نمبر 98مورخہ08-06-16بجرم379ت پ تھانہ شہزاد ٹاؤن درج رجسٹر ہوا8مورخہ09-06-16کوترلائی سکیم1 اسلام آبادسے رات کے وقت 100KVکا ٹرانسفارمر چوری ہوا جس کی نسبت مقدمہ نمبر 113مورخہ09-06-16بجرم379ت پ تھانہ شہزاد ٹاؤن درج رجسٹر ہوا9مورخہ02-07-16کوجبی علی پور اسلام آباد سے رات کے وقت 100KVکا ٹرانسفارمر چوری ہوا جس کی نسبت مقدمہ نمبر 130 مورخہ02-07-16بجرم381-Aiiت پ تھانہ شہزاد ٹاؤن درج رجسٹر ہوا ۔

اس کے علاوہ ان گرفتار شدہ ملزمان نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز٬ٹیکسلاراولپنڈی٬ فیصل آباد٬ لاہور میں بھی مزید اسی طرح کی متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ملزمان کے انکشافات کی بابت متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہے اس گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں گرفتار شدہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا داور نقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کیا ہے۔