میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزنے ایف سکس مرکز میں کلب ہائوس کا افتتاح کر دیا

پیر 10 اکتوبر 2016 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزنے اسلام آباد ایف سکس مرکز میں کلب ہائوس کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے افسران کے علاوہ منتخب نمائندوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرمیئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزنے کہا کہ اسلام آباد میں معیاری تفریح سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے قیام کے وقت کلب ہائوس کی تعمیر سست روی کا شکار تھی تاہم عوامی فلاح کے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے متعلقہ شعبوں کوہدایات جاری کی گئیں اورشب و روز کی کوششوں کے بعد اس کی تکمیل کو ممکن بنایا جا سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ تفریح کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے میٹرو پولیٹین اسلام آباد نے متعدد ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیںاس سلسلے میں کھیلوں کے میدانوں بالخصوص کرکٹ گرائونڈز سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری کو ختم کرنے اور اسلام آباد کے رہائشیوں کی گرائونڈوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد نے تمام کھیلوں کے میدانوں کو اپنی تحویل لینا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تفریحی سہولیات اور کھیلوں کے میدانوں پر پہلا حق اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کا ہے جہاں وہ نہ صرف بلا امتیاز کھیل سکیں گے بلکہ انکے ٹیلنٹ کو بھی نکھارنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے تمام میدانوں کو اپ گریڈ کر کے جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے علاوہ عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی منتخب نمائندوں کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ نہ صرف ان گرائونڈز کی دیکھ بھال کریں بلکہ اسلام آباد کے شہریوں کی ان گرائونڈز میں رسائی کو ممکن بنائیں۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزکو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو تفریح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس کلب ہائوس کی تعمیر کا کام 2009 ؁ء میں شروع ہونا تھا تاہم کلب ہائوس سے ملحقہ وین گارڈ بک شاپ اور قابلی ریسٹورنٹ کے باعث اس کی تعمیر میںغیر متوقع تاخیر ہوئی ۔

انہیں بتایا گیا کہ 2014 ؁ء میں اس منصوبے کا 112.585 ملین کانظر ثانی شدہ PC-I تیار منظور کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے قیام کے بعد میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی خصوصی ہدایت پر شب و روز کی کوششوں سے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے اور اس کی تعمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔انہیں مزید بتایا گیا کہ کلب ہائوس گرائونڈ سمیت تین منزلوں پر مشتمل ہے۔انہیں بتایا گیا کہ138 X 66 مربع گز پر تعمیر کیے گئے اس کلب ہائوس میں کانفرنس ہال ٬مردانہ جم ٬ڈائننگ ہال٬بچوں کے کھیلنے کے لیے جدید کڈز پلے ایریاء اور سپورٹس کی دکانیں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :