Live Updates

کپتان ہوش میں آجائیں یہ 2016ہے٬اسلام آباد کھلا ہے اور رہے گا٬ نوازشریف2018نہیں 2023تک وزیراعظم رہیں گے٬ اگلی باری بھی مسلم لیگ (ن) کی ہے٬ عمران خان پہلے صرف رات کو مدہوش رہتے تھے٬ اب دن کو بھی ہوش کھونے لگے ہیں

مسلم لیگ(ن) کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پرردعمل

پیر 10 اکتوبر 2016 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کپتان ہوش میں آجائیں یہ 2016ہے٬اسلام آباد کھلا ہے اور رہے گا٬محمد نوازشریف2018نہیں 2023تک ملک کے وزیراعظم رہیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان پہلے رات کو مدہوش رہتے تھے اب دن کو بھی ہوش کھونے لگے ہیں وہ ہوش میں آجائیں یہ 2016ہے٬اسلام آباد کھلا ہے اور کھلا رہے گا اسے کوئی مائی کا لال بند نہیں کرسکتا جو ایسا کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تنہائی کا شکار ہیں٬وزیراعظم کے ترقیاتی کاموں سے خان صاحب پریشان ہیں کیونکہ اگلی باری بھی مسلم لیگ (ن) کی ہے اور نوازشریف انشاء اللہ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے اور 2023تک وزیراعظم رہیں گے٬خان صاحب انتظار ہی کرتے رہیں گے۔(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات