اسحاق ڈار کوجنوبی ایشیاء کے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ ملناپاکستان کی معاشی بحالی اور اقتصادی استحکام کی کوششوں کا اعتراف ہے٬عالمی بنک اور آئی ایم ایف کا ایوارڈ ملنے پر اسحاق ڈار تحسین کے مستحق ہیں

وزیراعظم نوازشریف کی جنوبی ایشیاء کے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ ملنے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد

پیر 10 اکتوبر 2016 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنوبی ایشیاء کے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ ملنے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ پاکستان کی معاشی بحالی اور اقتصادی استحکام کی کوششوں کا اعتراف ہے٬عالمی بنک اور آئی ایم ایف کا ایوارڈ ملنے پر اسحاق ڈار تحسین کے مستحق ہیں٬جنوبی کے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ ملنے پر پیر کو وزیراعظم کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ ملنا پاکستان کی معاشی بحالی اور اقتصادی استحکام کی کوششوں کا اعتراف ہے٬اسحاق ڈار کی کوششوں سے عالمی ادارے بھی پاکستان کی اقتصادی بحالی کا اعتراف کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی بنک اور آئی ایم ایف کا ایوارڈ ملنے پر اسحاق ڈار خراج تحسین کے مستحق ہیں٬یقین ہے اسحاق ڈار معاشی استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور یہ بھی یقین ہے کہ اسحاق ڈار میکرواکنامک استحکام کے اقدامات کریں گے جس سے عام آدمی کی زندگی میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔(خ م)