Live Updates

اتحاد و یگانگت سے امن دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہو گا٬رواداری اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے علمائے کرام اور مشائخ عظام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرناہے٬دین اسلام صبر و تحمل٬ برداشت اور بردباری کا درس دیتا ہے٬منبر رسولؐ سے اخوت و بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہوگا٬امن کمیٹیو ںکے اراکین اور منتخب نمائندے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں٬ یوم عاشور کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاصوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس سے خطاب

پیر 10 اکتوبر 2016 22:03

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر صوبے بھر میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اورہمیں اتحاد کی قوت سے امن کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے ۔ وہ پیر کو صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے٬وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اورجلوسوں کی سکیورٹی کیلئے وضع کردہ پلان پر پوری طرح عملدر آمد کیا جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہ کراپنے فرائض سرانجام دیں۔

سماج دشمن عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے اورضابطہ اخلاق کی پابندی پر سختی سے عملدرآمدیقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اشتعال انگیز تقاریر اورمذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی تقسیم و اشاعت کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ امن کمیٹیوںکے اراکین اور منتخب نمائندے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریںاور بھائی چارے٬ تحمل و برداشت کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ یوم عاشور کے موقع پرقیام امن ا ور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے ۔صوبے بھر کے انتظامی اورپولیس افسران یوم عاشور پرامن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ امن عامہ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پرامن فضا کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کی موثر مانیٹرنگ تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پرگشت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے٬انتظامی و پولیس ا فسران خود فیلڈمیں موجود رہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کمشنرز٬ آر پی اوز٬ ڈی سی اوز اورڈی پی اوزاپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کی ذاتی طورپر نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے٬ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور پوری طرح مستعد رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔دین اسلام صبر و تحمل٬ برداشت اور بردباری کا درس دیتا ہے۔ رواداری اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے علمائے کرام اور مشائخ عظام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرناہے ۔ منبر رسولؐ سے اخوت و بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہوگا-انہوںنے کہاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہے اوراتحادو یگانگت کے ذریعے امن دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناناہوگااور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔

قومی یکجہتی اور اتحاد کی قوت کے ذریعے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے ناسور کا مکمل قلع قمع کریں گی-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات