کراچی میں 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی٬ کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کا عملہ 9 اور 10 محرم کو 24 گھنٹے عوام کی سہولت کے لئے موجود رہے گا٬ ترجمان

پیر 10 اکتوبر 2016 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈشیڈنگ نہیں کی جائی گی تاہم کسی بھی مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے نہ جوڑا جائے۔ کے الیکٹرک نے شہر قائد میں 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی جب کہ 8 محرم الحرام کی شام کو بھی مجالس کی سہولت کے لئے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی فراہمی باہم پہنچائی جائے گی تاہم کسی بھی مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے نہ جوڑا جائے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا عملہ دونوں دن 24 گھنٹے عوام کی سہولت کے لئے موجود رہے گا جبکہ 4 ریجنل کمانڈ کنٹرول سنٹر 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کریں گے۔ صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 یا کے الیکٹرک کے ڈیجیٹل فورم میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :