ایف آئی اے کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون ‘ چار اشتہاری ملزمان گرفتار‘ پاسپورٹ اور جعلی ویزے بھی برآمد

پیر 10 اکتوبر 2016 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ایف آئی اے کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون ‘ انسانی سمگلنگ میں ملوث چار اشتہاری ملزمان گرفتار٬ درجنوں پاسپورٹ اور جعلی ویزے بھی برآمد۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کے مطابق ایف آئی اے کا وزارت داخلہ کے احکامات پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور اسی سلسلے میں ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کو مطلوب چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیاڈاکٹر عثمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد افتخار ٬ عبدالمجید ٬ محمد اعظم اور شفقت مجید شامل ہیں جو اب تک متعدد افراد کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوا چکے ہیںملزمان نے جن افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا ان سے لاکھوں روپے ہتھیا بھی چکے ہیں۔