ضلعی انتظامیہ نے یوم عاشور پر شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی'ڈی سی او محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

پیر 10 اکتوبر 2016 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ضلعی انتظامیہ نے یوم عاشور پر شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی'ڈی سی او محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا'محرم الحرام میں شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں موٹر سائیکل اور سکوٹر کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او محمد عثمان نے دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق نویں اور دسویں محرم کو پورے شہر میں ہوگا۔

ڈی سی او کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیں۔خواتین بچوں اور بوڑھوں پر ضلعی انتظامیہ کی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :