ْ سردار ایاز صادق نے تحر یک انصاف کے مسائل کا سیاسی حل کیلئے اپنا کردار ادا کر نے کااعلان

تحر یک انصاف کے ذمہ دار ایوان سے رجوع کر یں انکے بہت سے لوگ میرے ساتھ رابطوں میں ہیں ٬ملک میں سیاسی محاذآرائی اور تنائو کسی کے مفاد میں نہیں ٬معلوم نہیں جمہو ریت پر یقین رکھنے والے پار لیمنٹ سے کیوں بھاگ رہے ہیں عوام کی تائید کس کو حاصل ہے٬ اس کا فیصلہ عوام نے عام انتخابات2018میں اپنے ووٹ کی طاقت سے کر نا ہے ٬اشاروں پر فیصلے ہونے کا وقت گزر چکا ہے٬ اب سب کو کر کے ہی کھانا پڑ یگی سپیکر قو می اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

پیر 10 اکتوبر 2016 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) سپیکر قو می اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحر یک انصاف کے مسائل کا سیاسی حل کیلئے اپنا کردار ادا کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کے ذمہ دار ایوان سے رجوع کر یں انکے بہت سے لوگ میرے ساتھ رابطوں میں ہیں 'ملک میں سیاسی محاذآرائی اور تنائو کسی کے مفاد میں نہیں 'معلوم نہیں جمہو ریت پر یقین رکھنے والے پار لیمنٹ سے کیوں بھاگ رہے ہیں عوام کی تائید کس کو حاصل ہے اس کا فیصلہ عوام نے عام انتخابات2018میں اپنے ووٹ کی طاقت سے کر نا ہے ' اشاروں پر فیصلے ہونے کا وقت گزر چکا ہے اب سب کو کر کے ہی کھانا پڑ یگی۔

سوموار کے روز تحر یک انصاف کی30اکتوبر کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کرتے ہوئے کہا کہ میں تحر یک انصاف کے مسائل کا سیاسی حل کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کر نے کو تیار ہوں کیونکہ ملک میں ہنگامی صورت پیدا کر نا کسی محبت وطن کی سوچ نہیں ہوسکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہونے چاہیے اس لیے تحر یک انصاف کو بھی چاہیے کہ وہ سڑکوں پر احتجاج کی بجائے پار لیمنٹ میں آکر بات کرے میں انکے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر نے کو تیارہوں اشاروں پر فیصلے ہونے کا وقت گزر چکا ہے اب سب کو کر کے ہی کھانا پڑ یگی ۔

ایک سوا ل کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ عمران خان سیاسی میدان میں مایوس ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے وہ اب انتہائی قدم اٹھانے پر مجبورہوئے ہیں ۔