وزیر اعظم نے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیں۔مسلم لیگ ( ن) سکھر

پیر 10 اکتوبر 2016 21:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو , ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خورشید احمد میرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جس دن سے اقتدار سنبھالا ہے ملک کی تعمیر و ترقی اور عوا م کی فلاح و بہود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوںنے مذید کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ٬ مگر غیر سنجیدہ سیاست دان دھرنوں , احتجاج کی سیاست کرکے عوام کو گمراہ اور ترقی میں روکاٹ ڈال رہے ہیں٬پہلے بھی پی ٹی آئی نے دھرنے دیکر ملک کی معشیت کو نقصان پہنچا یا ہے اور اب سازش کے تحت سرمایہ کارروں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ , نیب سمیت دیگر ادارے خو د مختیار اور آزادانہ طور پر کام کررہے ہیں ٬ سیاسی افرا تفری پیدا کرنے کا پلان بنانے والوں کو ماضی کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور کشمیر پالیسی پر تمام جماعتوں کو متحدہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔