ایم ڈی نساسک نے قریشی گوٹھ میں کچرے کو آگ لگانے کا نوٹس لے لیا٬ منیجر آپریشن سے رپورٹ طلب

پیر 10 اکتوبر 2016 21:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)ایم ڈی نساسک نے قریشی گوٹھ کے سولٹ ویسٹ کے ڈمپنگ پوائنٹ پر پڑے کچرے کو آگ لگانے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ نساسک ترجمان کیمطابق منیجر آپریشن سکھر سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نارتھ سندھ اربن سروس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر سید محمود عباس شاہ نے کہاہے کہ قریشی گوٹھ کے سولٹ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن میں کسی نے جان بوجھ کر آگ لگائی ہے جس کی رپورٹ منیجر آپریشن سکھر سے طلب کی ہے اگر اس میں نساسک کا عملہ ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

مذید براں ایم ڈی نساسک نے 8 محرم الحرام خیرپورمیں برآمد ہونے والی ماتمی جلوس کے تمام راستوں اور گزر گاہوں پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے جنرل منیجرنساسک کو ہدایت کی کہ وہ نساسک کے تمام ریجن میں صفائی کے بہتر انتظامات کریں۔اس موقع پر منیجرآپریشن خیرپور محمد علی مھیسر اسسٹنٹ منیجروقار کلوڑ اور عباس سہتو بھی ایم ڈی نساسک کے ہمراہ تھے۔