مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم تشویش ناک ہے٬ مودی خون کا بیوپاری ہے٬رحمان ملک
پاکستان سے زیادہ بھارت کے لئے نقصان دہ ہے٬ملکی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے٬ بیرون ملک بھیجے جانے والے وفود میں حریت رہنماوں کو بھی شامل کیا جائے٬ یسین ملک تحریک آزادی ہیرو ہیں ٬مشال ملک سے ملاقات میں گفتگو عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے٬کشمیری آزادی کے لئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے٬اہلیہ یسین ملک
پیر 10 اکتوبر 2016 21:30
(جاری ہے)
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ جس انداز سے یسین ملک کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے افسوسناک ہے٬ یسین ملک تحریک آزادی ہیرو ہیں٬ یسین ملک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا کہہ رہے٬انہیں گردوں کا مسئلہ ہے لیکن 5 دن سے پانی نہیں دیا جارہا٬ انکا دل بھی ٹھیک سے کام نہیں کررہا ۔
رحمان ملک نے کہا کہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خلاف آواز اٹھائی٬ اگر یسین ملک کو علاج کی سہولت نہ دی گئی تو ان کی صحت بگڑ جائے گی۔بھارتی حکومت مشال کو ویزہ جاری کرے تاکہ وہ اپنے شوہر سے مل سکیں۔مودی کوئی دوائی کھائیں اور سوچیں کہ نہتے شخص کو کیوں قید کر رکیا ہے٬ انہوں نے کہا کہ کمشنر جینوا سے مطالبہ کرتا ہوں اعلی سطحی وفد کشمیر بھیجیں٬ برملا کہتا ہوں کہ مودی مسلمانوں کے خون کا بیوپاری ہے انڈین اپوزیشن کو ثبوت دینے کے لئے تیار ہوں کہ مودی کو ذہنی مسئلہ ہے٬۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کشمیر پر خارجہ پالیسی پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے٬ اس موقع پر مشال ملک کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بھارتی لابی کو شکست دینا ہے ٬ یو این سنے نہ سنے ہم نے تحریک جاری رکھنی ہے ۔کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے پر پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں٬ مشال ملک نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر جارحانہ پالیسی کی ضرورت ہے ۔حق خودارادیت مانگنا جرم نہیں٬ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔کشمیری آزادی کے لئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے٬۔اس موقع پر رحمان ملک نے مشال ملک کو پاکستان کے جھنڈے والی چادر پہنا دی اور کہا کہ یہ چادر پوری قوم کی طرف سے ہے جسے خاص طور پر پرنٹ کروایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.